عالمی خبریں

امریکی اور یوکرینی صدور میں ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین نے امریکہ امداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے اپنی دفاع میں مددگار قرار دیا ہے

خلیج اردو
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اتوار کو امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کی ہے اور فروری میں روسی افواج کے حملے کے بعد سے واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی بے مثال” مدد کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اپنی سرکاری ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے مطابق زیلنسکی نے کہا ہے کہ میں نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی بے مثال دفاعی اور مالی امداد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی اسلہ نہ صرف میدان جنگ میں کامیابی کا باعث بنتا ہے بلکہ یوکرین کی معیشت کے استحکام میں بھی مدد کرتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button