خلیج اردو آن لائن: پچھلی عید الاضحی کی اس سال بھی راس الخیمہ پولیس کی جانب سے گشت پر مامور گاڑیوں سے گشت کے دوران تکبیر (اللہ اکبر) نشر کی گئی۔
اس عمل کا آغاز پچھلے سال ماموراہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔
راس الخیمہ کی کمیونٹی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، کرنل ڈاکٹر راشد الصلاحی کے مطابق اس عمل کا مقصد عوام اطمینان اور کمیونٹی کی شراکت داری کو بڑھانا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد لوگوں کے ساتھ اس مقدس موقعے کو بانٹنا اور خوشیوں کا حصول ہے۔
تکیبر گشت پر مامور گاڑیوں کے سپیکروں سے نشر کی جاتی ہے۔
Video: Ras Al Khaimah police patrol cars broadcast Takbeerhttps://t.co/r2MhTbEE5C pic.twitter.com/UxXn8FZ93R
— Khaleej Times (@khaleejtimes) July 28, 2020
تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر اہل ایمان کو نماز عید گھر پر ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اور اعلان کیا گیا ہے عید کی تکبیر لاؤڈ اسپیکروں سے نشر کی جائے گی۔
Source: Khaleej Times