پاکستانی خبریں

پہلے مجھے بھی شک تھا کہ عمران خان شاید ڈرگ ایڈیکٹ ہیں، شیر افضل مروت

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پہلے انہیں بے شک تھا کہ شاہد عمران خان منشیات کے رسیا ہیں لیکن جیل میں ان کی استقامت نے سب کی زبانیں بند کردیں۔

 

مشہور یوٹیوبر نادر علی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں قومی اسمبلی کے رکن شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی دلیری نے انہیں بہت متاثر کیا ہے۔ کسی ماں نے ایسا بہادر بیٹا پیدا نہیں کیا ہوگا جیسا عمران خان ہے۔

 

شیر افضل مروت نے یوٹیوبر کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے دشمنوں کا انتظار تھا کہ  کب عمران خان منشیات کی وجہ سے ہار مان جائیں گے لیکن کئی دنوں کی نگہداشت کے بعد بھی جب عمران خان کو کسی بھی طرح کی منشیات کا تقاضہ کرتے نہیں پایا گیا تو آہستہ آہستہ سب اندازے غلط ثابت ہوئے۔

 

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ جب عمران خان سے ان کی ملاقات ہوتی ہے تو ان کو کسی قسم کی فکر نہیں ہوتی اور وہ اپنے کیسز کے حوالے سے کسی قسم کی بات تک نہیں کرتے۔ عمران خان نے پوچھتے کہ ان کی ضمانت کب ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button