پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر خود اٹھانے کا اعلان کردیا۔

خلیج اردو: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھاؤں گا، حضرت محمد ﷺکی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں۔ناموس رسالت کا مقدمہ خود لڑوں گا، گستاخانہ خاکوں سےکروڑوں مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے

گستاخانہ خاکوں کے جواب میں متفقہ اورمؤثر ردعمل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے خود اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطے کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے رابطوں کا فیصلہ کابینہ میں کیاگیا، وزیراعظم تمام اسلامی ممالک کو خط بھیجیں گے جبکہ وزیرخارجہ کو ہدایت کی ہے کہ او آئی سی اجلاس میں معاملہ ایجنڈے پر لایا جائے گا اور ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےسفارتی وقانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button