متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک الرٹ : بارش کے باعث عارضی طور پر بند ہونے والی سڑکیں کھول دیں گئیں

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس نے اعلان کیا تھا کہ بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی کو دیکھ کر کسی نقصان سے بچنے کیلئے ملیحہ روڈ کو بند کیا گیا تھا جسے اب کھول دیا گیا ہے۔

ایک سرکاری ٹویٹ کے مطابق دونوں اطراف میں سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے۔ یہ وہ سڑکیں ہیں جو کلبہ اور فوجیرہ کی جانب جاتیں ہیں۔

ہفتے کے روز کچھ سڑکیں بند کیں گئیں تھیں۔ پولیس کے مطابق یہ بندش قریبی علاقوں سے بارش کے برسنے والے پانی کی وجہ سے سڑک کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کی گئی تھی۔ انہوں نے مشوردہ دیا تھا کہ ڈرائیور شارجہ الدہید روڈ یا نئے خور فکان سڑک کو استعمال کریں۔

تاہم پولیس نے تازہ ترین ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق اب ان سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے اور اس پر ٹرافک کی روانی ممکن ہے۔

https://twitter.com/ShjPolice/status/1477469280ٓ161652736

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button