پاکستانی خبریںعالمی خبریں

دھمکی آمیز خط سے ملکی غیرت اور قومی وقار مجروح ہوا، صدر مملکت نے مبینہ امریکی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کے روز ایک خط میں کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کی تحقیقات اورسماعت کیلئے بااختیارعدالتی کمیشن قائم کریں۔

صدر ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمبینہ سازش کے حوالے سے سابق وزیراعظم کے خط کا جواب دیا ہے. انہوں نے کہا ہے چیف جسٹس معاملے کی تحقیقات اورسماعت کیلئے بااختیارعدالتی کمیشن قائم کریں۔

صدرعارف علوی نے خط میں کہا ہےکہ بیرونی سازش کے حوالے سے پاکستانی عوام کو وضاحت دینے اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے حالات پر مبنی شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سائفر میں ڈونلڈ لو کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات کی باضابطہ سمری موجود تھی۔قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں میں توثیق کی گئی کہ ڈونلڈ لوکے بیانات پاکستان کے اندرونی معاملات میں ناقابل قبول اور صریح مداخلت کے مترادف ہیں۔

مسٹر علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بجا طور پر ڈی مارش جاری کیا۔ ۔دھمکیاں خفیہ اورظاہراً دونوں ہو سکتی ہیں۔دھمکی آمیز خط سے ایک خودمختار،غیوراور آزاد قوم کے وقار کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

طویل عرصے کے بعد خفیہ دستاویزات جاری کرنے تک ملک کو شدید نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔

انہوں نے عمران خان کا خط وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ارسال کرنے کا کہتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات نہ ہوئیں تو یہ مستقبل میں مزید خطرناک ہو سکتی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button