خلیج اردو
فوجیرہ :بدھ کی صبح فوجیرہ کے السیجی علاقے میں ایک کار کے اسکول بس سے ٹکرانے سے دو طالب علم جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ حادثے کی وجہ سے بس ڈرائیور اور سپروائزر کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلباء کی عمریں 4 اور 6 سال تھیں جو کہ شارجہ میں واقع اسکول جا رہے تھے کہ اتنے میں ایک ایک خاتون کی کار بس سے ٹکرا گئی۔
خلیج ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ زخمی افراد کو الدہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں معمولی سے درمیانے درجے کے زخموں کیلئے علاج مہیا کیا جارہا ہے۔
زخمیوں میں اماراتی طلباء ہیں جن میں دو لڑکیاں کے جی او گریڈ ون کے جبکہ ایک لڑکا گریڈ فائیو میں ہے۔
اسکول کی جانب سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times