پاکستانی خبریں

بچے تو سارے ہمارے ساتھ ہیں، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے وقت پرستاروں سے گفتگو

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کپتان کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے عمران خان اور ان کی ٹیم کو روالپنڈی سے بزریعہ روڈ روانہ ہونا پڑا۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر  کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ۔ لینڈنگ کی جگہ پر بچے کرکٹ کھیل رہے تھے۔ عمران خان نے ان سے مکالمہ کیا۔ ان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں اور بلے پر سائن کرکے بھی دیا۔

عمران خان نے بچوں سے ان کے مشاعل اور سیاسی جماعت سے وابستگی کا پوچھا۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاؤں کے قریب لینڈ کیا۔ جس کے بعد عمران خان بذریعہ سڑک بنی گالا کےلیے روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان کی ویڈیو کو لے کر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی دلچسپ گفتگو اور عوام میں گھل مل جانے کو سراہا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکمران کسی دن اس طرح عوام کے بیچ لینڈ کر گئے تو ابھینندن کی گرفتاری یاد آ جائیگی اور عمران خان کو جو لوگوں کا محبت اور خلوص میسر ہے اس پر اللہ کا شکر ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button