خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات بین الاقوامی ہنگامی مشق "ConvEx-3″کی میزبانی کریگا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ مل کر اس سال کی آخری سہ ماہی میں "ConvEx-3” کے نام سے مشہور بین الاقوامی ہنگامی مشق کی میزبانی کرے گا۔ اس مشق میں دنیا کے 170 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ مشق دنیا کی ایک انتہائی پیچیدہ مشق ہے اور جوہری یا ریڈیولاجک ہنگامی صورت حال میں بین الاقوامی ہنگامی صورتحال کے بارے میں جوابی صلاحیتوں اور ابتدائی اطلاع کی جانچ کرنے کے لئے ہر تین سے پانچ سال بعد ہوتی ہے۔ یہ مشق رابطوں کی موجودہ صورتحال اور تعاون کے پروٹوکول کا اندازہ لگانے کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی رد عمل کے نظام میں بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اس مشق کو "براکہ متحدہ عرب امارات” کہا جائے گا اور قومی ہنگامی بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی قومی نگرانی اور جوہری ریگولیشن کے لئے فیڈرل اتھارٹی کے قانون سازی کے ڈھانچے کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔ اس میں امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن، وزارت امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، وزارت داخلہ، وزارت صحت اور روک تھام اور متعدد دیگر متعلقہ ادارے شرکت کریں گے۔ متحدہ عرب امارات اپنی ایٹمی ہنگامی صورتحال کی تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے "براکہ متحدہ عرب امارات” مشق کی میزبانی کررہا ہے جس میں اس شعبے میں بین الاقوامی برادری کے لئے تیاری اور قومی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے اور متحدہ عرب امارات کی شفافیت کے عزم کا اظہار ہے۔ یہ مشق متحدہ عرب امارات کے پرامن جوہری پروگرام کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی بھی حمایت کرتی ہے۔ اس مشق کے اہم واقعات اور منظرنامے ابو ظبی کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں پیش آئیں گے جس میں مختلف اداروں کے ردعمل کے نظام اور عوام اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے ان کے اقدامات اور منصوبوں کی اندازہ لگایا جائے گا۔ ایک بین الاقوامی سطح کی مشق ہونے کے ناطے اس میں تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی فیلڈ امدادی ٹیمیں بھیج کر ملک میں کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے عوام کو ان کی حفاظت کے بارے میں یقین دلانے کے لئے شامل کیا جائے گا۔ IAEA کے مطابق ConvEx-3 جوہری اور ریڈیولوجیکل ہنگامی صورتحال کے حوالے سے رکن ممالک کے رد عمل کے انتظامات اور صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ ConvEx-3 مشقیں پیچیدگی کی تین سطحوں پر تیار کی جاتی ہیں۔ ConvEx-1 مشقیں رابطہ پوائنٹس جیسے فون، ای میلز اور دیگر الیکٹرانک سسٹمز کے ساتھ ہنگامی مواصلاتی روابط کی جانچ کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔ ConvEx-2 مشقیں اس بات کا یقین کرنے کے لئے تیار کی گئیں ہیں کہ معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کارآمد ہیں جبکہ ConvEx-3 پورے پیمانے پر مشقیں ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سسٹم کا مکمل تجربہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button