خلیجی خبریںعالمی خبریں

اسرائیل کے خلاف جنگ وسیع ہو چکی ہے، غزہ پر اسرائیلی یلغار کے خلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، سربراہ حزب اللہ

لبنان: لبان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ کے شہداکوسلام پیش کرتاہوں،ہمیں شہداکے اہل خانہ کے عزم اورہمت پرفخرہے،

 

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ مسجداقصیٰ کیلئے جاری جنگ کادائرہ طویل ہوگیاہے۔اسرائیل کے حملوں میں ہزاروں شہری شہیدہوئے ہیں اسرائیلی فورسزکیخلاف جنگ سے بہترکوئی نہیں،۔

 

حسن نصر اللہ نے کہا کہ غزہ کے شہیدجنت میں ہیں،ماؤں اوربہنوں کی آوازپرلبیک کہنےکاوقت ہے،گزشتہ چندسالوں میں اسرائیل نے فلسطین پرمظالم ڈھائے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف لڑنے والے شہداکوسلام پیش کرتاہوں۔شہداکبھی مرتے نہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button