خلیجی خبریںعالمی خبریں

فرانس میں عرب شہری نے خاتون پولیس اہلکار کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا

خلیج اردو: فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاقو حملے کا واقعہ جنوبی ٹاؤن رامبویلیٹ کے پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔

ملزم نے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر خاتون افسر پر چاقو سے حملہ کیا، پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے متاثرہ پولیس اسٹیشن کے دورے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور تیونس کا شہری ہے جبکہ ہلاک ہونے والی 49 سالہ خاتون افسر 49 پولیس اسٹیشن میں انتظامی عہدے پر تھیں۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں لہٰذا ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ واقعہ دہشتگردی ہے یا کچھ اور۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button