خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں 5 ہزار درھم کے لیے خونی تصادم، 3 افراد ہلاک

خلیج اردو: دبئی میں 5 ہزار درھم کے قرض کے لین دین پر خونی تصادم میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار اور لاٹھیوں کے وار سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ چھریوں اور بلوں سے لیس 13افراد کی یہ لڑائی 5 ہزار درہم کے لیے ہوئی۔ بعد میں دیگر لوگ لوگ بھی اس جھگڑے کا حصہ بن گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 3افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ابھی تک مشتبہ افراد کی شناخت نہیں کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ ایشیائی باشندے تھے البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ لڑائی کس لیے ہوئی۔ گلف نیوز کے مطابق ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن پولیس نے انہیں 24 گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کر لیا۔ دبئی پولیس کے محکمہ کرمنل انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جمال سلیم الجلاف نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں نیف کے علاقے میں جھگڑے کی اطلاع دی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button