خلیجی خبریںعالمی خبریں

سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی طبعیت سنبھلنے لگی۔

شاہ کو طبیعت ناسازی کی وجہ سے ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

خلیج اردو آن لائن نیوز:خادمین خرمین الشریفین سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز مستحکم حالت میں ہیں ، سعودی ذرائع نے اپنی رپورٹ میں بتایا ، 84 سالہ بادشاہ کو پیر کے روز ریاض کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تین محتلف سعودی ذرائع نے اپنی شناحت چھپاتے ہوئے رائٹرز کو بتایا کہ بادشاہ بالکل ٹھیک ہے۔

اس خطے کے ایک عہدیدار نے ، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ، کہا کہ انہوں نے پیر کے روز شاہ سلمان کے ایک بیٹے سے بات کی جو "پرسکون” دکھائی دیتے ہیں اور یہ کہ بادشاہ کی صحت کے بارے میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ، شاہ سلمان کو پیر کے روز کویت ، بحرین اور اردن کے رہنماؤں کی طرف سے فون کال موصول ہوئی۔

بشکریہ خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button