خلیجی خبریں

کویت نے جنگی کردار ادا کرنے کیلئے فوج میں خواتین کی شمولیت کی اجازت دے دی

خلیج اردو
13 اکتوبر 2021
کویت سٹی : اب کویت کی خواتین کو فوج میں جنگی کرداروں کیلئے بھرتی ہونے کی اجازت ہوگی۔ یہ برسوں سے صرف سویلین امور تک محدود کیے جانے کے بعد اجازت دی گئی ہے۔

وزیر دفاع حماد جابر ال علی الصباح کا کہنا ہے کہ خواتین کیلئے جنگی بنیاد پر امور سرانجام کیلئے درخوازے کھلیں گے۔ افسران اور دیگر اہم رینک پر خواتین کو ترقی مل سکی گی۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کویت کی خواتین کو یہ مواقع فراہم کرنا جہاں وقت کی ضرورت ہے وہاں اپنے فوجی ہم وطنوں کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے انہیں بااختیار بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے خواتین کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان میں ہر مشکل سے نمٹنے کی قابلیت موجود ہے۔

کویت میں خواتین کو دوہزار پانچ میں ووٹ کا حق ملا تھا اور وہ کابینہ اور پارلیمنٹ میں تب سے باقاعدگی سے حصہ لے رہی ہے۔

Source : Tribune

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button