خلیجی خبریں

بحرین میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سکول بند، ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

بحرین کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں اسکول بند کردیے جائٰیں گے اور ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد ہوگی۔

وزارت کی جانب سے بتایا کیا گیا ہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی شناخت بھی کی گئی ہے۔

اور اس فیصلے کا نفاذ اتوار کے روز سے ہوگا۔

خلیجی ریاست بحرین میں دسمبر کے مہینے سے کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بدھ کے روز بحرین میں کورونا کے 459 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے، جس سے ملک بھر میں ابتک سامنے آنے والے کیسز کی کل تعادا 1 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔

تاہم ابتک وائرس سے 370 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی ریسرچ پروگرام کی جانب سے چلائی جانے والی ویب سائٹ آور ورلڈ ان ڈیٹا کے مطابق فی کس کورونا ویکسین لگانے میں بحرین کا دنیا میں تیسرا نمبر ہے۔

بحرین میں اس وقت عوام کو فائزر اور سینوفارم  کی تیاری کردہ ویکسین بلکل مفت لگائی جا رہی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button