خلیجی خبریں

شام میں شدید زلزلہ، شامی وزیراعظم کی بہن بھی جاں بحق

خلیج اردو: شام کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں آج کے شدید زلزلے میں حماہ میں شدید تباہی اور شام کے وزیر اعظم کی بہن بھی جاں بحق ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین سے نقل کیا ہے کہ ترکیہ اور شام کے آج کے شدید زلزلے میں شام کے وزیر اعظم حسین عرنوس کی بہن نسوب عرنوس اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شمالی شام کے صوبہ حماہ میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے شمال میں شدید زلزلے کی وجہ سے الاربعین کے علاقے میں شام کے وزیر اعظم کی بہن کا گھر منہدم ہو گیا اور اس وقت گھر میں موجود زیادہ تر افراد جاں بحق ہو گئے۔

یاد رہے کہ شام میں کل آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے میں شدید تباہی ہوئی اور سینکڑوں افراد اس قدرتی آفت کا نشانہ بنے۔ شامی ہلال احمر کے مطابق زلزلے میں 350 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حلب، حماہ اور ادلب کے شہر ان اہم علاقوں میں شامل تھے جہاں اس 7.7 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی پھیلائی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button