خلیجی خبریں

سعودی عرب پر کیا جانے والا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا

خلیج اردو: ترجمان عرب فوجی اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے اتوار کی صبح خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون بھیجا گیا تھا جسے تباہ کردیا گیا۔

گذشتہ جمعے کو بھی حوثیوں کی جانب سے اسی علاقے میں بھیجا گیا ڈرون طیارہ تباہ کردیا گیا تھا۔

عرب فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ خطرات سے نمٹنے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button