لائف سٹائل

ٹک ٹاکرز کو مہلت مل گئی، صدر نے خوشخبری بھی سنا دی

خلیج اردو
20 ستمبر 2020
نیویارک: امریکہ محکمہ صنعت نے ہفتے کے دن اعلان کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاک ڈاؤنلوڈ کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ 27 ستمبر تک موخر کررہے ہیں۔ یہ پابندی 21 ستمبر سے لاگو ہونی تھی۔

یہ فیصلہ حال ہی میں چینی موبائل اپلیکیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی جانب سے ایک پریس ریلیز کے بعد کیا گیا۔ اس پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹالک کی امریکی انتظامیہ، اوریکل اور والمارٹ کی جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق ٹک ٹاک ، اویکل اور والمارٹ قومی سلامتی کے حوالے سے امریکی تحفظات دور کرنے کیلئے تیار ہیں اور ٹک ٹاک کا امریکہ میں مستقبل بارے معاملات طے کرنے کیلئے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے پر رضامند ہیں۔

ٹک ٹاک کے ترجمان کے مطابق امریکی صارفین کیلئے اوریکل بااعتماد ٹیکنالوجی پروائیڈر بنے گا جو صارفین کو سلامتی کے لحاظ سے مطمئن کرے گا۔

امریکہ صدر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وہ ٹک ٹاک ، اوریکل اور والمارٹ کے درمیان فنٹاسٹک ڈیل کی خوشخبری سناتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button