پاکستانی خبریں

پاکستانی فوج گلوبل فائر پاور انڈیکس پر دنیا کی دسویں طاقت ور ترین فوج قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

دنیا بھر کے ممالک کی فوجی طاقت کا اندازہ لگانے والے عالمی ادارے گلوبل فائر پاور کی جانب سے سال 2021 کے میں شائع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق فوجی طاقت کے انڈیکس میں 138 ممالک میں سے پاکستان 10ویں نمبر پر ہے۔

فوجی طاقت کے انڈٰیکس جسے پاور انڈیکس کہا جاتا ہے پر پاکستان کی ریٹنگ 0.2083 آئی ہے جو کہ پرفیکٹ ریٹنگ (0.000) کے بہت قریب ہے۔

خیال رہے کہ اس انڈیکس کو بنانے کے لیے تمام ممالک کے 50 پہلوؤں سے متعلق اعداد وشمار اکٹھے کیے جاتے ہیں۔ جس میں ان ممالک کی زمینی، فضائی اور سمندری جنگی صلاحیت کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

پاکستان کی فضائی، سمندری، اور بری جنگی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے سال 2021 میں شائع کیے گئے رویو میں گلوبل فائر پاور انڈیکس میں پاکستان 10ویں نمبر پر آیا ہے۔

جبکہ اس انڈیکس میں امریکہ سب سے پہلے نمبر پر روس دوسرے چین چوتھے اور پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

اور اس انڈٰیکس میں سے آخری یعنی 138واں نمبر بھوٹان کا ہے۔

Image source GFP

Source: Global FirePower.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button