پاکستانی خبریںعالمی خبریں

اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں نور عالم سے بدتمیزی کے معاملے پر تھانہ سکرٹریٹ میں شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے

خلیج اردو
اسلام آباد : اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں افطار ڈنر کے موقع پر پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم کیخلاف شہری کی نعرے بازی۔ شہری کے طنزیہ جملوں پر نورعالم غصے میں آگئے، شہری کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مصطفی نواز کھوکھراور نورعالم خان نے شہری کوتھپڑ مارے اور زدوکوب کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے بعد شہری کو ہوٹل سے نکال دیا گیا۔

دوسری جانب تھانہ سکرٹریٹ میں نور عالم خان کی جانب سے شہری کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں افطاری کے لئے گیا، میرے ہمراہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، ندیم افضل چن اور فیصل کریم کنڈی تھے ،ایک نامعلوم شخص نے گالم گلوچ شروع کر دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ ہم نے اسے اگنور کیا اور افطار کے لئے کھانا لینے اٹھے۔ دوبارہ اس شخص نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دی ، اس کو سمجھانے کی کوشش کی تو اس نے حملہ کر دیا ۔

درخواست میں نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان بدتمیزی کر چکے ہیں ، شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button