پاکستانی خبریں

اسلام آباد: نیب نے کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے کیسز میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا ۔

خلیج اردو
اسلام آباد: نیب نے کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے کیسز میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر لیا ۔ نیب نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے فواد چوہدری کے وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت لی تھی۔ 

 


نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ چیئرمین نیب نے منظوری دی تھی۔ نیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے، فواد چوہدری کے وارنٹ جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں جاری کئے گئے ہیں۔ جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے پر انکوائری جاری تھی۔ فواد چوہدری پر منصوبے میں سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے اور اراضی خریدنے کا الزام ہے۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب نے بتایا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چوہدری کی ضرورت ہے،فواد چوہدری جوڈیشل اور عدالت کی
کسٹڈی میں ہیں،استدعا ہے کہ وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔

 

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فواد چوہدری سے نیب وارنٹ پر تعمیل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد نیب نے فواد چوہدری کی گرفتاری ڈال دی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button