عالمی خبریں

یوکرین میں روسی حملے کے بعد یوکرین نے روس کے سرحدی علاقے بلگورود میں فضائی حملہ کر دیا،حملے میں 14 افراد ہلاک

خلیج اردو

ماسکو:یوکرین میں روسی حملے کے بعد یوکرین نے روس کے سرحدی علاقے بلگورود میں فضائی حملہ کر دیا،حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

 

روسی حکام کے مطابق یوکرین کے فضائی حملے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 بچےبھی شامل ہیں، حملے میں 108 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

کریملن کا کہنا ہے کہ بلگورود حملے سے روسی صدر پیوٹن کو آگاہ کردیا گیا ہے.روسی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ بلگورود پر حملہ معاف نہیں کیا جائے گا۔

 

خیال رہے یوکرین میں روسی فضائی حملوں میں 39 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button