پاکستانی خبریں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے اسٹریٹیجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دے دی

خلیج اردو
اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی نے اسٹریٹیجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دے دی،،، نگران وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا،


نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا نواں اجلاس۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نگران وفاقی کابینہ کے ارکان، چاروں وزرا اعلیٰ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،،، اجلاس میں مختلف وزارتوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری منصوبوں، پالیسی اقدامات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

کمیٹی نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اسکی استعداد کار کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کیلئے مختلف شعبوں میں اقدامات اور دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی بہتری کیلئے اقدامات کی تعریف کی،،، اجلاس میں اسٹریٹیجک کنالز ویژن 2030 اور ایف بی آر اصلاحات کی منظوری دی گئی۔

 

آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے ملک میں معاشی استحکام اور لوگوں کی معاشی و سماجی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات کے بھرپور ساتھ کے عزم کا اظہار کیا،،، جبکہ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئندہ منتخب حکومت کو ملک کے وسیع تر مفاد میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی قائم کردہ معاشی اقدمات کی رفتار کو برقرار رکھنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button