پاکستانی خبریں

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد جنرل باجوہ اور فیض حمید کے کہنے پر آئی،مولانا فضل الرحمن

خلیج اردو
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد جنرل باجوہ اور فیض حمید کے کہنے پر آئی۔ فیض حمید میرےپاس آئےاورکہاجوکرناہےسسٹم کےاندر رہ کرکریں، عدم اعتمادکی تحریک پیپلزپارٹی چلارہی تھی،اپنے دوستوں کیلئےاپنی رائے کی قربانی دی۔

 

سما ٹی وی پر انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت سازی کیلئےشہبازشریف میرےپاس آئے،شہبازشریف کواپوزیشن میں بیٹھنےکاکہاتوجواب دیےبغیرچلےگئے،2024کاساراالیکشن چوری ہواکسی سےپوشیدہ نہیں،الیکشن نتائج کومستردکردیاہے،اس کیخلاف تحریک چلائیں گے،فیصلے اب ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ بظاہرلگ رہاہےالیکشن میں دھاندلی کافائدہ ن لیگ کوہوا، اب پی ٹی آئی کواقتدارنہیں مل رہاتوان کےنزدیک بھی دھاندلی ہے، ہم اکیلےاس موقف پرکھڑےہیں اس وقت بھی دھاندلی ہوئی تھی اوراب بھی ہوئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button