پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ نے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی، درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی پیر کوکرے گا

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی، درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی پیر کوکرے گا۔

 

8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے، شہری کی سپریم کورٹ میں درخواست، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا،بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔


درخواست گزار علی خان نے موقف اپنایا کہ انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اس کے نتیجہ میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے۔


عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے اور دھاندلی کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں۔


درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button