پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب : ڈیڑھ لاکھ غریب گھرانوں کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 28 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔ غریب گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ شہباز شریف کہتے ہیں ہم مشکل فیصلے کرنے کو تیار ہیں ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ وطن عزیز کو خوشحال اور قائد کا پاکستان بنانا ہے

قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم نے جس ذمہ داری کے لیے مجھے منتخب کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے ، وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ۔

اپنے قائد نوازشریف اور اتحادی جماعتوں کا شکرگزار ہوں، پاکستان کے عوام نے مطالبہ کیا کہ اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے ان کی فوری جان چھڑائی جائے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے عوام کی آواز پر لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا ، ایسی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی جو چار سال میں ہوئی ، یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا ، ملک کو بہتری کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے انتھک محنت درکار ہوگی ، ہماری سیاست کے ریشوں میں نفرت کا زہر بھر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

ایک شخص نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے سازش کی کہانی گڑھی ، امریکا میں ہمارے سفیر نے بھی سازش کی کہانی کو یکسر مسترد کردیا ، قومی سلامتی کمیٹی نے بھی دو مرتبہ سازش کی کہانی کو مسترد کیا ، ایک شخص قومی تعلقات اور سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا کسی ایک کی ضد سے نہیں۔ سابق

وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان نمایاں ترقی کررہا تھا، اس شخص کی ہٹ دھرمی اور دھرنے سے چین سے معاہدہ تاخیر کا شکار ہوا۔ چینی صدراس وقت تاریخی معاہدہ کرنے پاکستان آرہے تھے، اس شخص کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارہوگیا تھا، عوام کے جان ومال کو تحفظ بنانا اولین ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا ہم نے نہیں، عوام کو مہنگائی کی چکی میں آپ نے پیسا ہم نے نہیں، ملک کو تاریخ کے بدترین قرض کے نیچے دفن کردیا ، سب سے زیادہ کرپشن آپ کے دور میں ہوئی۔ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے آپ کے دور میں ہوئے، میری خدمات عوام کے سامنے ہیں، ہمارے سامنے صرف اور صرف ایک مقصد ہے، ہم مشکل فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مقصد وطن عزیز کو خوشحال اور قائد کا پاکستان بنانا ہے، انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا، آئی ایم ایف کی سخت شرائط آپ نے مانی ہم نے نہیں، ملک کومعاشی دلدل میں آپ نے دھنسایا ہم نے نہیں۔ ہم نے حکومت نے سنبھالی تو مہنگائی عروج پر تھی، ڈالر 2018 میں 115 پر چھوڑ کرکے گئے تھے، سابق حکومت کے پونے چارسال میں ڈالر189 تک پہنچ گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا لیکن یہ فیصلہ کیوں کیا یہ آپ کے سامنے لانا ضروری ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے ناگزیر تھا، اس نہج پر پاکستان کو گزشتہ حکومت نے پہنچایا۔ قوم کو پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بوجھ سے بچانے کیلئے 28 ارب روپے کے فنڈ سے پیکیج کا آغاز کر رہے ہیں۔

غریب گھرانوں کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف کا بطور وزیر اعظم یہ پہلا خطاب ہے اور پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button