پاکستانی خبریں

پاکستانی ایمبیسی ابوظہبی میں کرسمس تقریب کا انعقاد ، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی بطورِ مہمانِ خصوصی شریک

خلیج اردو

ابوظبہی: ابوظبہی میں پاکستانی سفارتخانے میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی برادری سے اظہار یک جہتی کیلئے کیک بھی کاٹا گیا۔

 

تقریب کا آغاز جناب فیصل نیاز ترمذی اپنی انتہائی دل موہ لینے والی تقریر سے کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں بسنے والی مسیحی قوم کی تعلیم و طبی شعبے دیگر سرکاری و غیر سرکاری شعبوں میں خدمات کو سراہا۔

 

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسیحی کمیونٹی کی پاکستان کیلئے جتنی بھی خدمات ہیں کو کسی بھی تعریف کی محتاج نہیں انہوں نے مسیحی قوم کے نامور تعلیم،  افواجِ پاکستان اور دیگر افسران کی خدمات کو گنوایا۔انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی مسرت کُن لمحات ہیں کہ ہم اس خوشی کے دن کو ساتھ ملکر منا رہیں ہیں۔

 

فیصل نیاز ترمذی صاحب نے روحیل شاہی کی اس خصوصی کاوش کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ ایمبیسی کیطرف سے آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا اہتمام کیا جائیگا۔

 

روحیل ظفر شاہی سیکرٹری جنرل پی ایم آر سی نے بھی تقریب میں شرکا سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایمبیسی حکام، متحدہ عرب امارات سے آئے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ روحیل ظفر شاہی کا مزید کہنا تھا کہ ایسی تقاریب سے یقینا پاکستان کا ایک مثبت امیج دنیا کو دیا جائیگا اور اس موقع پر ہم اپنے ملک کیلئے جانوں کے نذرانے بھی دینے کو تیار ہیں جب جب پاکستان کو ہماری ضرورت پیش آئے گی۔

 

یقینا اس پروگرام کے توسط سے محبت ، بھائی چارے اور امن کو فروغ ملیگا۔ جناب فیصل نیاز ترمذی صاحب کیساتھ ملکر تقریب کے آخر میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button