پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان اپنے ہمسائیوں کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے، جنرل باجوہ

خلیج اردو
راولپنڈی :
ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے پاکستان کے ملٹری ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے علاقائی استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیوں کے ساتھ پرامن، قریبی تعلقات چاہتا ہے لیکن اس کیلئے دوطرفہ ذمہ داریاں نبھانا لازمی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون میں وسعت پر اتفاق کیا۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون میں وسعت کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر نے میڈیا کو جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے افغان صورتحال میں پاکستانی کردار، سرحدی انتظام کے لیے موثر اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button