متحدہ عرب امارات

فنانشل اور کمرشل ڈیٹا میں انلائن ردوبدل کرنے والوں کو 3 ملین درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کی استعاثہ عامہ نے بدھ کے روز رہائشی میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بتایا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مالیاتی اور کمرشل اداروں کی معلومات میں ردعبدل کرنا اور اس میں کسی بھی طرح کی جعل سازی قابل سزا جرم ہے۔

 

افواہوں اور سائبر کرائمز کے انسداد سے متعلق 2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 کے آرٹیکل 8 کے تحت جو کوئی بھی معلومات حاصل میں ترمیم کرتا ہے، اسے تباہ کرتا ہے، افشاں کرتا ہے، لوگوں کو دستیاب کرتا ہے، اسے منسوخ کرتا ہے، کسی حصے یا مکمل معلومات حذف کرتا ہے، اس میں ترمیم کرتا ہے، دوبارہ شائع کرتا ہے یا معلوماتی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مالی، تجارتی یا اقتصادی ادارے سے متعلق ڈیٹا یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع استعمال کرکے ایسا کرتا ہے تو اسے کو کم از کم پانچ سال کی قید اور 500,000 سے 3,000,000 درہم تک کے جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔

استعاثہ عامہ نے اسے عوامی آگاہی کی کوشش قرار دے کر سوشل میڈیا پوسٹ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں قانون کلچر کے فروغ کیلئے لازم ہے کہ قانون سے آگاہی حاصل ہو۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button