پاکستانی خبریں

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات 10 بجے کے قریب اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی، مردان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلرلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں.

پاکستان میں محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا۔ زلزلہ 80 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

اب تک کی معلومات کے مطابق کسی بھی علاقے سے زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔زلزلے کے وقت لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکلتے دیکھائی دیئے.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button