پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ، حکومت کی تیاریوں ایسی جیسے جنگ کیلئے تیاری کی گئی ہو، سیکورٹی فوج کے حوالے

خلیج اردو
اسلام آباد : حکومت نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے شرکا سے نمٹنے کیلئے پلان تیارکرلیا۔ ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا۔ اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند ، جڑواں شہروں میں تحریک انصاف کے متحرک رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بھی کمرکس لی۔حکومت نے اہم فیصلے کرلیے جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔ ریڈ زون کی سکیورٹی پاک فوج اور رینجرز کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پلان کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کیے جائیں گے،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے لانگ مارچ کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاون بھی کیا جاسکتا ہے،راولپنڈی اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متحرک رہنماؤں کی فہرستیں تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے مجموعی طور پر 22 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے
اسلام آباد پولیس کے 5 ہزار، 8 ہزار پنجاب کانسٹیبلری، دو ہزار اینٹی رائٹ یونٹس، سندھ سے دو ہزار اہلکار جبکہ پانچ سو خواتین اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔

چار ہزار رینجرز اہلکار بھی دھرنا شرکاء سے نمٹنے کیلئے طلب کرلیے گئے۔ پولیس کو 15 ہزار آنسو گیس کے شیل، 100 قیدیوں کی وین، واٹر کینن اور لاٹھیاں بھی فراہم کردی گئیں،پولیس اہلکاروں کی چھیٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔ریڈزون جانے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گاجبکہ باقی تمام راستیں سیل ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کوسری نگر ہائی وے پر عوامی اجتماع کی اجازت سے متعلق خط لکھ دیا اور لانگ مارچ کے شرکا کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button