پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کا شکار چارلی ہیبڈو کے کارٹون کی مذمت کی ہے، اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کر دیا

خلیج اردو
26 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں چارلی ہیبڈو کے کارٹونز کی مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منائے۔

اپنے تقریر میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی شکل میں قدرت نے ایک موقع دیا تھا کہ ہم آپس کی قدورتیں ختم کرکے دنیا میں امن کیلئے کام کرتے لیکن کچھ شرپنسد عناصر باز نہ آٗے اور وہ آزادی اظہار کے نام پر دنیا میں اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث بن رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چارلی ہیبڈو کے حالیہ توہین اسلام پر مبنی کارٹون اس کی واضح مثال ہے جس سے دنیا میں مسلمانوں کے دلوں کو تکیلف پہنچی ہے۔

مسٹر خان نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے پیغمبر محمد ﷺ سے بے انتہا محبت اور عقیدت رکھتے ہیں اور وہ ایسے توہین امیز خاکوں سے کافی تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ اسلام مخالف جزبات امن کیلئے خطرہ ہے۔ اس سے مسلمان محفوظ نہیں اور دنیا میں جب تک ایک شخص بھی مفوظ نہیں دنیا محفوظ نہیں۔

وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسلاموفوبیا مخالفت دن منانے کا اعلان کریں.۔

 

عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے تقریرhttps://www.khaleejurdu.com/pakistan-news/prime-minister-of-pakistan-imran-khan-speech-to-un-general-assambly/

 

پاکستان میں اسلام کی توہین ایک انتہائی حساس معاملا ہے جس کے نتیجے میں اکثر لوگوں کے جزبات مجروح ہونے کا سخت ردعمل آتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button