پاکستانی خبریں

بوسٹر ڈوز کے حوالے سے پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے افراد کیلئے اہم خبر

خلیج اردو: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ تمام ویکسی نیشن سینٹرز میں بوسٹرڈوز مفت دستیاب ہے تاہم بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کیلئے بوسٹر ڈوز پر پیسے چارج ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کورونا صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام ویکسی نیشن سینٹرزمیں بوسٹرڈوز کاآغازکیا جارہا ہے، بوسٹر ڈوز تیس سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ہے۔

تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ 50سال سے زائد عمر کے افراد ، طبی عملے اور کم قوت مدافعت والے افراد کیلئے بوسٹر ڈوز مفت ہے تاہم بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کیلئے بوسٹر ڈوز پر پیسے چارج ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اومیکرون سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہے۔

ملک میں اومیکرون کے کیسز کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیےمیں بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہوگیا ہے ، این سی او سی کا کہنا ہے کہ بوسٹرڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے چھ ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق اومیکرون کے بڑھتے کیسز کےباعث ایس اوپیز پر عمل کیا جائے، عوام ماسک پہنیں، ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button