متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کی وجہ سےجگہ جگہ پانی کھڑا نہ ہو : اس کا بلدیہ نے کیا حل نکالا ہے، جانیئے

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ میں شہر کی بلدیہ نے شارجہ کے مختلف حصوں میں بارش کے پانی کو جگہ جگہ کھڑا ہونے سے بچانے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ بلدیہ نے پانی کے جمع ہونے سے نمٹنے کیلئے اپنی رین ایمرجنسی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔

شارجہ شہر کی بلدیہ ایس سی ایم نے اپنے 95 ٹینکرز اور 50 نجی ٹینکرز کو استعمال میں لاتے ہوئے پانی کے اخراج کیلئے 125 سکشن پمپ بھی استعمال کیے ہیں۔ کسی بھی اضافی پانی کے جمع ہونے کی صورت میں 200 کے قریب اضافی ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا۔

نکاس اب کیلئے ایس سی ایم نے شارجہ کے مختلف حصوں میں بارش کے پانی کے نکاس کیلئے سوراخوں کو صاف کیا تھا۔

ریسکیو ٹیمیں بارش کے موسم کی تیاری میں بلدیہ کے تیار کردہ پیشگی منصوبوں کے مطابق کام کرتی ہیں۔ ٹیمیں 993 پر بلدیہ کے کال سینٹر کے ذریعے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کو نمٹانے کیلئے چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button