پاکستانی خبریں

پااکستان کے معاشی اعشاریوں میں بہتری۔۔۔۔چین کیلئے درآمد میں سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تازہ ترین اعداودشمار جاری کردیئے

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان کی چین کو برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ۔۔۔۔۔گزشتہ سال کے 174 ملین ڈالر کے مقابلے میں رواں سال ستمبر میں برآمدات کی مجموعی مالیت 350 ملین ڈالر رہی۔۔۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے اعدادوشمار جاری کردیئے

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات 2اعشاریہ46 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔۔۔جن میں چین کا حصہ 14اعشاریہ 20ملین ڈالر رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 23-24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا کے تمام شراکت دار ممالک کو پاکستان کی برآمدات 6اعشاریہ 89ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 

اس میں سے چین کو برآمدات کا حجم 729 اعشاریہ 7 ملین ڈالر رہا جو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا تقریبا 10اعشاریہ 57 فیصد بنتا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button