پاکستانی خبریں

عمران خان نے امریکی سازش کو اب صرف ایک شخص کی سازش قرار دیا ہے،مریم اورنگزیب

خلیج اردو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رجیم چینج کی بات اب امریکا سے ایک شخص پر آگئی ۔عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، غریب سے روٹی چھینی، معیشت کو تباہ ، کشمیر کا سودا کیا، ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے ڈبویا۔

 

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چار حکومتیں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، جھوٹوں پر اعتبار کرنے والے لوگوں کو سمجھنا چاہئے کہ یہ بہروپیا ہے، جھوٹ بولتا ہے، اپنی کہی ہوئی بات سے مکر جاتا ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آزاد کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ہیں اور پھر بھی بے بس ہیں، آج پھر عمران خان نوٹنکی، جھوٹ، لفظوں کا ہیر پھیر لے کر ٹی وی پر نمودار ہوئے اور دو جھنڈے رکھ کر جھوٹ بولا۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ایک ہی بات بار بار دہراتے ہیں جو اب بے معنی ہے،آج عوام  سمجھے کہ عمران خان وعدے کے مطابق اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے کیونکہ کل جمعہ ہے اور انہوں نے جمعے کو اسمبلی کی تحلیل کا وعدہ کیا تھا۔

 

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان چار سال ملک پرمسلط رہا،  اب کہہ رہے ہیں کہ میں بے بس تھا اور بے بس ہوں، اب اُس نے ایک اور گردان دہرائی کہ ایک ہی آدمی تھا جس نے میری حکومت بدلی، رجیم چینج کی بات امریکہ سے اب ایک آدمی پر آ گئی ہے۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، غریب سے روٹی چھینی، معیشت کو تباہ کیا، کشمیر کا سودا کیا، ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے ڈبویا اور دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹا۔

 

انہوں نے کہا کہ اُس آدمی نے صحافیوں کی پسلیاں اور ناک کی ہڈیاں توڑیں، عمران خان وہ ایک ہی شخص ہے جس نے اس ملک کی اخلاقیات کا جنازہ نکالا، نوجوان کے اندر عدم برداشت کا کلچر ڈالا، جھوٹ بول بول کر نوجوانوں کی محرومیوں سے کھیلا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button