عالمی خبریں

سکیورٹی فورسز نے ایل چاپو کے بیٹے اوویڈیو گزمین کو گرفتار کر لیا،گرفتاری پر حالات کشیدہ

خلیج اردو 

میکسیکو کے شمالی علاقے سینالوا میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروش گینگ کے سرغنہ ال چاپو کے بیٹے اوویڈیو گزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر رسا ادارے سی این این کے مطابق میکسیکو کی وفاقی دارلحکومت کی ایک ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو شمالی ریاست سینالووا میں ایک ڈرامائی کارروائی ہوئی جس کے نتیجے میں’’ کولیاکان‘‘ شہر کے ارد گرد جھڑپیں ہوئیں۔

گرفتاری سے قبل 16 دسمبر کو محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں گوزمین کو "سینالووا ‘ اعلیٰ درجہ ڈرگز مافیا کا رکن قرار دیا گیا ہے ۔

وفاقی حکام نے اکتوبر 2019 میں بھی اس کو گرفتار کیا تھا، لیکن خونریزی سے بچنے کے لیے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کے حکم پر اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

جمعرات کو گزمین کی گرفتاری پر کلیاکان کے مختلف حصوں میں جھڑپیں شروع ہوئی ، مقامی حکام کے مطابق خونریزی اور تشدد سے بچنے کے لئے حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اسدعا کی ہے ۔

سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں ہوائی اڈے کے قریب ٹرکوں کو آگ لگنے اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ تشدد کی وجہ سے دن کے بیشتر حصے میں بند رہا۔

جمعرات کو صبح کے خطاب میں صدر لوپیز اوبراڈور نے کہا کہ کلیاکن میں آپریشن صبح سے جاری ہے۔

گرفتاری کی منظر عام پر آنے کے بعدسینالووا سیکرٹری پبلک سیکیورٹی کرسٹوبل کاسٹانیڈا نے کہا کہ گاڑیاں لوٹی جا رہی ہیں اور "شہر کے مختلف حصوں میں ناکہ بندی ہو رہی ہےاس لئے عوام سے گزارش ہے کہ گھروں سے باہر نہ نکلے۔۔

ریاست کے سکریٹری تعلیم نے بھی اعلان کیا کہ کولیا کان میں اسکول اور انتظامی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور ان لوگوں پر زور دیا ہے جو خطرناک علاقوں میں رہائشی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی محفوظ جگہ پر پناہ لیں۔

سینالوا کی ریاست دنیا میں ڈرگ مافیا کا گھر سمجھا جاتا ہے، جو دنیا کی سب سے طاقتور منشیات کی سمگلنگ تنظیموں میں سے ایک ہے۔ 2020 میں عمر قید کی سزا سنائے جانے سے پہلے "ایل چاپو” ڈرگ مافیا کا رہنما تھا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جو گزمین کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 5 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش کررکھی تھی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات نے انکشاف کیا ہے کہ گزمین اور اس کے بھائی، جوکین گوزمین لوپیز کو بھائی، ایڈگر گوزمین لوپیزکی موت کے بعد "منشیات سے حاصل ہونے والی بہت سی رقم وراثت میں ملی”۔

ان کے والد "ایل چاپو” گزمین کو 2019 میں امریکہ میں مجرمانہ کاروبار میں ملوث ہونے، منشیات کی سمگلنگ اور آتشیں اسلحے کے الزامات پر عمر قید کے علاوہ 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button