پاکستانی خبریں

اسلام آباد: تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ کے مقدمہ میں فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فیصلے سناتے ہوئے سابق وزیر فواد چوہدری کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

خلیج اردو

فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ ایشن کورٹ اسلام آباد پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت پرایسکیوٹر عدنان علی نے فواد چوہدری کے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا تاہم وکیل صفائی علی بخاری نےمخالفت کردی۔

انھوں نے فوادچوہدری کی ہتھکڑی کمرہ عدالت میں کھولنے کی استدعا بھی کی۔ وکیل صفائی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے
کا متن پڑھتے ہوئے ہوئے متعدد سوالات بھی اٹھائے۔ دلائل میں کہا کہ پیسوں کی لین دین کے حوالے سے کچھ نہیں لکھا گیا، مقدمہ بلائنڈ ہے،کوئی چشم دید گواہ بھی نہیں۔

دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر مین سنا دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔۔

دوران سماعت فواد چوہدری اور ان کی اہلی حبا فواد چوہدری کی کمرہ عدالت میں گفتگو بھی جاری رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button