پاکستانی خبریں

پی آئی اے سمیت خسارہ میں چلنی والے اداروں کا نقصان عوام کے ٹیکسوں سے پورا نہیں کیا جاسکتا،وفاقی حکومت

خلیج اردو

اسلام آباد:نگران وزیراعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا، انوارالحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی، بولے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے،،،عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں۔

ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کےلئے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور تیز تر کیا جائے ۔وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعظم کی زیرِ صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں نگران وزیر نجکاری
فواد حسن فواد، مشیرِ احد خان چیمہ سمیت متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ شرکا کو پی آئی اے کی مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

 

اجلاس کو بتایا گیاکہ ادارے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نےمعاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیزکیا جائے۔ خسارے کے ذمہ داروں کا تعین کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

 

اجلاس کے دوران نگران وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ ہوا بازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات
فراہم کی جا سکیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button