پاکستانی خبریں

پی ایس او اور پی آئی اے میں معاملات طے پا گئے، اب پی آئی اے کو ایندھن باقاعدگی سے ملے گا

خلیج اردو

اسلام آباد: پی ایس او نے پی آئی اے کیلئے پالیسی میں تبدیلی کردی۔ایئرلائنز کی کریڈٹ لمٹ بڑھا دی۔۔۔لمٹ دس کروڑ سے بڑھا کر پچاس کروڑ کردی گئی۔

 

پی آئی اے کو ای سی سی کی جانب سے 8 ارب روپے کی منظوری کا معاملہ ۔۔۔۔پی ایس او کی پالیسی میں تبدیلی پی ایس او نے پی آئی اے کی کریڈٹ لمٹ میں اضافہ کردیا۔

 

پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کریڈٹ لمٹ دس کروڑ سے بڑھا کر پچاس کروڑ کر دی گئی ،پی ایس او پی آئی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جائے گا،

 

پی ایس او کی جانب سے واجبات کی عدم فراہمی پر پی آئی اے کو یومیہ ادائیگی کے مطابق فیول فراہم کررہا تھا۔ایندھن کے قلت کے باعث متاثرہ پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔ترجمان معاملات طے پانے کے لئے پی ایس او کی اعلی انتظامیہ نے تعاون کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button