پاکستانی خبریں

عمران خان سے ملاقات کرنیوالے وکلا کی فہرست سے دو اہم نام نکال دیئے گئے

خلیج اردو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی سے کون سے دس وکلا جیل میں ملاقات کر سکیں گے ؟سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے لسٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ ۔ حامد خان ، بیرسٹر علی ظفر ، شعیب شاہین سمیت دس وکلا منگل اور جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکیں گے۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سہولیات فراہمی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب س جاری فیصلے کے مطابق سپریڈنٹ جیل نے کہا فیملی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست دے تو قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ جبکہ منگل اور جمعرات دس وکلا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکیں گے۔

 

سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے لسٹ ہائیکورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ حامد خان ، بیرسٹر علی ظفر ، شعیب شاہین ،شیر افضل مروت ، سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر نیازی چیئرمین پی ٹٰی آئی سے ملاقات کر سکیں گے۔

 

لسٹ میں سلمان اکرم راجہ ، بیرسٹر گوہر ، برہان معظم ، لطیف خان کھوسہ کے نام بھی شامل ہیں۔ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ کر لسٹ تیار کی ہے۔ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کے اقدام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے اظہار اطمینان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button