پاکستانی خبریں

وزیر اعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب کے دوران بڑے معاہدوں پر دستخط متوقع

 

خلیج اردو آن لائن:

وزیر اعظم پاکستان عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے اس دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع، توانائی، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔

عمران خان اپنے دورے کا آغاز  آج رات ایک عشائیے کے ساتھ کریں گے جس میں سعودی حکومت کے عہدیدران بھی شامل ہوں گے۔

مزید برآں، عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔

اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، سینٹر فیصل جاوید اور دیگر سینئر عہدیدارن عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

مزید برآں، ماہرین کا خیال ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی آئی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button