پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے لئے پروازیں بحال کر دیں

خلیج اردو: پی آئی اے پاکستان سے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا

پہلی پرواز پی کے 189 آج لاہور سے 156 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔

پی آئی اے بحرین کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے

جمعہ کو لاہور سے اور اتوار کو اسلام آباد سے بحرین کے لئے پروازیں روانہ ہو گی

ان براہ راست پروازوں سے مسافر کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے

پی آئی اے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

منافع بخش روٹس پر پروازیں بحال کرنا پی آئی اے بحالی پلان کا اہم حصہ ہے
ائر مارشل ارشد ملک سی ای او

مستقبل قریب میں مزید بین الاقوامی مقامات کے لئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ ائر مارشل ارشد ملک سی ای او

لاہور ائر پورٹ پر سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی، سیلز مینیجر بابر زمان اور دیگر پی آئی اے افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔

مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سے پھول بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button