پاکستانی خبریں

پاکستان کا 9 اگست سےملک کے سارے ائیر پورٹس پر بین القوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ملک میں کرونا وائرس کیسز میں کمی اور بین القوامی صورتحال کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا گیا

(خلیج اردو) پاکستان نے تمام ائیر پورٹس پر بین القوامی پروازوں کی اجازت دے دی ۔ملک میں کرونا وائرس کیسز میں کمی اور بین القوامی صورتحال کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیاگیاہے کہ بین الاقوامی سفری پابندیاں ختم کردی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت ایک اعلی سطع اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ائیر پورٹس پر بین القوامی پروازوں کی شروعات کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزیر اعلی موجود تھے جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا کہ پاکستان کے جو ائیر پورٹس بین الاقوامی پروازوں کے لئے دستیاب نہیں تھے ان پر بھی پروازیں شروع کی جائیگی ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 9 اگست تک تمام ائیر پورٹس کو بین الاقوامی پروازوں کے لئے تیار کیا جائے جس کے بعد تمام صوبوں نے ائیر پورٹس پر بین القوامی پروازوں کی بخالی کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد پاکستان نے تمام ائیر پورٹس پر بین الاقوامی سفری پابندیاں لگا دی تھی جن پر مئی کے مہینے میں نرمی کی گئی اور پی آئی اے کو ملک سے باہر پاکستانیوں کے لئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ۔

پی آئی اے کےپروازوں کے بعد کراچی ائیر پورٹ سمیت لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹ پر بھی بین الاقوامی پروازیں شروع کی گئی جبکہ اب تمام ائیر پورٹس کے ذریعے بین الاقوامی پروازوں کو اجازت دے دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ کئی مہینوں سے کوئٹہ، پشاور ، ملتان اور دیگر علاقوں کے لوگ بین الاقوامی پروازوں کے لئے لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کا سفر کرتے ہیں جن میں انکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔

اس اعلامیہ کے بعد باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پشاور پر بھی پروازیں بحال ہوجائے گی جو اپریل کے وسط میں بند کردی گئی تھی ۔

Source: Pakistan Media

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button