عالمی خبریں

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ ، د و ہلاکتوں کی تصدیق ، متعدد زخمی، امدادی کاروائیاں جاری

انڈیا کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کالی کٹ کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا ہے

خلیج اردو – خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پولیس حکام نے دو افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

بی بی سی  کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی پرواز جمعے کی شام دبئی سے کالی کٹ کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پہنچی تھی اور ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق خراب موسم میں اترتے ہوئے طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔

انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی نے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر رک نہیں سکا اور کھائی میں گر کر دو ٹکڑے ہو گیاہے

انڈین ذرائع ابلاغ پر دکھائے جانے والے مناظر میں بوئنگ 737 طیارے کو ٹکڑے ٹکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کے باوجود طیارے میں آگ نہیں لگی اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button