پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 91 فیصد

اتوار کے روز پاکستان میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 91.6 فیصد رہی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 644 مریض کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ19 سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے

خلیج اردو –   ملک میں کووِڈ19 سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 248 ہوگئی۔

ملک میں مجموعی کیسز 2 لاکھ 84 ہزار  424 ہیں

ایک دن میں390 23، ٹیسٹ ہوئے ، جن میں  صرف 634 ہی مثبت آئے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,082 ہوگئ ہیں

کورونا وبا کے خلاف حوصلہ افزا  پیش رفت کے بعد حکومت پیر 10 اگست سے  تمام کاروباری مراکز کھول رہی ہیں  جس سے معمول کی زندگی واپس لوٹ ائے گی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button