متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پولیس کلیئرنس یا گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ کے لیے کیسے اپلائی کیا جاتا ہے؟

پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ آپ کے اچھے برتاؤ یا نیک چلن کا سرٹیفکیٹ ہوتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن: پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ آپ کے اچھے برتاؤ یا نیک چلن کا سرٹیفکیٹ ہوتا ہے جو یو اے ای میں مقیم یا یو اے ای کے سابق رہائشیوں کی درخواست پر بنایا جاتا ہے۔

پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دراصل آپ کے مجرمانہ ریکارڈ کے ہونے یا ہونے کے بارے میں ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں یہ سرٹیفکیٹ پولیس کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ جس میں آپ کے اوپر کسی بھی قسم کے جرم کا الزام نہ ہونے یا آپ کے کسی جرم ملوث نہ ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔

پولیس کلیرنس یا گڈ کنڈکٹ سرٹفیکیٹ حاصل کرنے کےلیے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

اس سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کیسے کرتے ہیں؟

اس سرٹیفکیٹ کے لیے  ذیل میں دی گئی وزارت داخلہ کی  ویب سائٹ یا موبائل فون ایپ سے کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ: www.moi.gov.ae

ایپ: MOI UAE

اس کے علاوہ آپ وزارت داخلہ کے سروس سنٹر  جا کر بھی یہ سرٹیفکیٹ بنوا  سکتے ہیں۔

تاہم دبئی میں یہ سروس دبئی پولیس کی آفیشل ویب سائٹ  www.dubaipolice.gov.ae  یا دبئی پولیس کی آفیشل موبائل ایپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی پولیس کے آفس جا کر سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

اس سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل ڈاکومنٹس چاہیے ہوں گے:

  • امارات کا اصلی شناختی کارڈ
  • سرٹیفکیٹ کےحاصل کرنے کے خواہشمند فرد کی جانب سے ایک خط جس میں لکھا ہوکہ اس کے خلاف زیر التواء کوئی کریمنل مقدمہ نہیں ہے۔
  • تازہ بنوائی گئی پاسپورٹ سائز تصویر
  • درخواست گزار کے پاسپورٹ کی ایک نقل

یو اے ای کے سابق رہائشی یہ سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں:

اگر آپ اب یو اے ای کی رہائشی نہیں ہیں اور یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس وقت جس ملک میں رہ رہے ہیں وہاں سے آپ کو ایک فنگرپرنٹ کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔ کارڈ حاصل کرنے کے بعد اسے اس ملک میں یو اے ای کے سفارت خانے سے تصدیق کروانا ہوگی۔

یاد رہے کہ فنگرپرنٹ کارڈ متعلق پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک آفیشل رپورٹ ہوتی ہے جس میں اس شخص کے کی بائیومیٹرک اور فنگر پرںٹ کی بنیاد پر شناخت کی تصدیق کی جاتی ہے۔

کارڈ حاصل کرنے بعد آپ پولیس کلیئرنس یا گڈ کنڈکٹ  سرٹیفکیٹ یو اے ای میں اپلائی کر سکتے ہیں۔ جس کے لیے آپ ذیل میں دی گئی ویب سائٹس کا استعمال کرنا ہوگا۔

دبئی میں اپلائی کرنے کے لیے دبئی پولیس کی ویب سائٹ www.dubaipolice.gov.ae پر جائیں۔

یا یو اے ای کی وزارت داخلہ کے پورٹل portal.moi.gov.ae جائیں۔

اس درخواست کے ساتھ آپ کو درج زیل ڈاکومنٹ بھیجنے ہوں گے:

  • یو اے ای ایمبیسی کی جانب سے تصدیق شدہ فنگرپرنٹ کارڈ
  • دو پاسپورٹ سائز تصویریں
  • اصلی پاسپورٹ کی ایک نقل
  • یو اے ای کے آخری ویزے کی ایک نقل
  • اور درخواست جمع کروانے کی وجہ بتانی ہوگی

سرٹیفکیٹ کی فیس کتنی ہوگی؟

سرٹیفکیٹ عربی اور انگلش زبان میں جاری کیا جاتا ہے۔ لہذا عربی سرٹیفکیٹ اور انگلش سرٹیفکیٹ کی فیس مختلف ہوگی۔ اس کے علاوہ فیس کا انحصا درخواست گزار کی شہریت اور جس ملک میں اس وقت رہائش پذیر پر ہوگا۔

عام طور پر فیس 100 درہم سے 300 درہم کے درمیان ہوتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button