پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد پڑوسی ممالک سے کم ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمار جاری

خلیج اردو

10 ستمبر 2020

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 25 ہزار 081 ٹیسٹ کیے گئے جسکے بعد معلوم ہوا کہ 441 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس سے مزید 6 اموات ہوئیں ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ 99 ہزار 885 ، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 365 جبکہ ابتک 2لاکھ 87 ہزار 950 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 115 ہو گئی ہے ۔ دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 461 رپورٹ ہوئے ۔کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36 ہزار 755 ، بلوچستان میں تعداد 13 ہزار 227 ہو گئی ہے۔

کمانڈ سنٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 804, آزاد جموں و کشمیر 2356, گلگت میں 3137 ہے ۔ ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 99 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار 29 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button