پاکستانی خبریں

پاکستان کی اف اے ٹی اف (FATF) کے تمام 27 نکات پر واضح پیش رفت، گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار

پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں بڑی پیش رفت کی، کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا چکی، نکات پرپیش رفت سےمتعلق رپورٹ بھجوا دی گئی

پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہونا شروع ہو گئی ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے فیٹف کے تمام 27نکات پر واضح پیش رفت کرلی ہے۔ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے نکات پر نمایاں پیش رفت کے بعد پاکستان کے رواں ماہ گرےلسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے تمام نکات پرپیش رفت سےمتعلق رپورٹ بھجوا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیرر فنانسنگ میں بڑی پیش رفت کی گئی ہے، پاکستان نے ان شعبوں میں قانون سازی مکمل کرلی ہے ۔ اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی مکمل کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کاورچوئل پلینری اجلاس22فروری سےشروع ہوگا ، جو 24فروری تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پلانری میں تمام ممالک نے پاکستان کے ایکشن پلان کی بھرپور تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوائے بھارت کے کسی بھی ملک نے پاکستان کے ایکشن پلان کی مخالفت نہیں کی ۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف پلانری میں وقت کی کمی کے باعث سعودی عرب اور ملائیشیا کو فلور ہی نہیں ملا۔

جب ان دو ممالک کو فلور ہی نہیں ملا تو حمایت یا مخالفت کیسی ؟ بھارتی پراپیگنڈہ کیا جا رہا اتھا کہ سعودی عرب، ملائیشیا اور چین نے پاکستان کے آن سائٹ وزٹ کی مخالفت کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا اور سعودی عرب کو پلانری میں فلور ہی نہیں ملا تو مخالفت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف پر وسیع پیمانے پر بین الاقوامی تعاون حاصل ہے۔

وفاقی وزیر نے اس سے قبل جاری بیان میں کہا تھا کہ فیٹف انتظامیہ نے تصدیق کی ہے پاکستان کے سر سے بلیک لسٹ کی تلوار مکمل طور پر ہٹ چکی ہے۔ وفاقی وزیر صنعت وپیداوا ر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیٹف ایکشن پلان پر شاندار پیشرفت کی ہے، 27 میں سے 21 نکات پر پاکستان کلیئر ہوچکا، بقیہ 6 کو بھی جزوی طور پر مکمل قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button