متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزہ سنٹر کھولنے کا اعلان کیا گیا

اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، لاہور میں سرمایہ کاری کے منصوبے شروع کرنے کی بھی خوش خبری دی

گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے یہ منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ امارات اور پاکستان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے، ان میں پہلے جیسی قربت نہیں رہی۔ تاہم اس طرح کی منفی خبروں کو دونوں ممالک کے سفارتی ذرائع نے حقائق کے منافی قرار دے کر نفی کی تھی۔ پاکستانیوں اور خصوصاً پنجاب کے باشندوں کے لیے ایک شاندار سہولت آنے والی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور میں عنقریب یو اے ای کا ویزہ سنٹر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقات بڑھانے اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا-متحدہ عرب امارات نے تعمیراتی شعبے اور ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر الشیخ نیہان بن مبارک النیہان کی جانب سے آپ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں-الشیخ نیہان بن مبارک النیہان نے سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر مکمل سپورٹ پر آپ کا شکریہ ادا کیا ہے – انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں -متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں-سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں-لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزہ سنٹر بھی جلد کھولا جائے گا۔

وزیر اعلی عتمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار ریور راوی اربن فرنٹ اور والٹن بزنس حب کے منصوبوں میں سرمایہ کیلئے آگے آئیں- لاہور میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئے منصوبے شروع کئے ہیں -والٹن بزنس حب کے پراجیکٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں –

قذافی سٹیڈیم کے پاس فائیو سٹار ہوٹل بنانے پر کام ہو رہا ہے اور آئندہ سے غیر ملکی ٹیموں کو اسی ہوٹل میں ٹھہرانے کی پلاننگ کی گئی ہے -سٹیڈیم اور ہوٹل کو ملانے کے لئے انڈر گراوٴنڈ یا اوور ہیڈ برج بھی بنایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کے لئے این او سیز کے اجراء کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے – سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام امور خود دیکھتا ہوں-

پنجاب میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہے ہیں-متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گی- پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے -متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی- پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button